ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چلن سے باہر نوٹوں کا کمیشن لے کر تبدیل کرنے کا دھندہ عروج پر؛ نئی دہلی میں نوٹوں کی تبدیلی کا نیا کاروبار

چلن سے باہر نوٹوں کا کمیشن لے کر تبدیل کرنے کا دھندہ عروج پر؛ نئی دہلی میں نوٹوں کی تبدیلی کا نیا کاروبار

Thu, 17 Nov 2016 11:19:10    S.O. News Service

نئی دہلی، 16؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )نوٹ بند ی کی وجہ سے دارالحکومت کے اہم بازاروں کا کاروبار بھلے ہی بری طرح متاثر ہوا ہو، لیکن یہاں چلن سے باہر ہوئے ہزار اور پانچ سو روپے کے نوٹ کمیشن میں تبدیل کرنے کا دھندہ اپنے عروج پر ہے۔دارالحکومت کے ہول سیل بازار چاندنی چوک، فتح پوری اور صدر بازار میں پرانے اور کٹے پھٹے نوٹوں کو تبدیل کرنے والے دکاندار 40 سے 50 فیصد کے کمیشن پر نوٹ تبدیل کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ چھوٹے دکاندار بظاہر بڑی رقم کی نقدی نہیں بدلتے ہیں اور ایک دو نوٹ ہی تبدیل کرتے ہیں، لیکن ایک تعلق والے یا بچولئے کے ذریعے پہنچنے پر ایک لاکھ روپے کی پرانی نقدی پر100-100 روپے کی شکل میں 50ہزار روپے تک مل سکتے ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ یہ لوگ پہلے پرانے نوٹوں کو پھاڑ دیتے ہوں گے  پھر اسے 30؍دسمبر سے پہلے ریزرو بینک میں بدلواکر منافع نکال لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سنڈیکیٹ نے کمیشن پر نوٹ تبدیل کرنے کا تناسب کچھ اس طرح سے طے کیا ہے کہ بڑی رقم پر ٹیکس اور 200فیصد جرمانہ دینے کے بعد بھی انہیں کچھ فائدہ ملے گا۔حالانکہ حکومت بلیک منی کے خلاف جنگ کو لے کر پوری طرح کمر کس چکی ہے اور روز نئی نئی ہدایات جاری کرکے غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی زیادہ سے زیادہ دولت کو باہر لانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔اکاؤنٹ میں ڈھائی لاکھ روپے تک کی چھوٹ اور پین کارڈ کی لازمیت کے باوجود لوگ بلیک منی کے خلاف جنگ میں بھی کالا دھن بنانے کے نئے نئے اقدامات کی تلاش کر رہے ہیں۔حکومت نے ایک ہفتے بعد بھی بینکوں میں ختم نہیں ہونے والی لمبی لمبی لائن ، لوگوں کے جھگڑالو ہوتے تیور اور بلیک منی کو سفید کرنے والے سنڈ یکیٹو ں کو روکنے کے لیے بند ہو چکی کرنسی کا تبادلہ کرنے والے لوگوں کی نشاندہی کے لیے سیاہی سے نشان لگانے کی ترکیب نکالی ہے۔تاہم حکومت کے سیاہی لگانے کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو ایک خط بھیج کر پیسے جمع کرنے مشتبہ لوگوں پر نظر رکھنے کے اقدام کے طور پر سیاہی کے استعمال کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے قوانین کا خیال ضرور رکھنے کو کہا ہے۔کمیشن کے اعلان کے مطابق ، 19؍ نومبر کو پانچ ریاستوں میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔


Share: